6 فروری، 2009، 11:36 AM

باراک اوبامہ

قرضوں کا بوجھ سابقہ حکومت سے ورثے میں ملا ہے

قرضوں کا بوجھ سابقہ حکومت سے ورثے میں ملا ہے

امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکی معیشت بحران کا شکار ہے اور قرضوں کا بوجھ سابقہ حکومت سے وراثت میں ملا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکی معیشت بحران کا شکار ہے اور قرضوں کا بوجھ سابقہ حکومت سے وراثت میں ملا ہے۔ اوبامہ نے کہا یہ وقت کام کا وقت ہے اور ہمیں ابھی مزید کام کرنا ہے۔ صدر باراک اوباما ورجینیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی جانب سے دی گئی ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھی اور کام کرنا ہے اور ہم اپنے کام سے متعلق تعمیری تنقید کا خیر مقدم کریں گے ان کا کہنا تھا کہ میں سابقہ انتظامیہ کی پالیسیاں نہیں اپناؤں گا ۔قرضوں کا بوجھ ہمیں ورثے میں ملا ہے اور عوام کو سہولتوں کیلئے ہمیں ٹیکس میں کٹوتی کرنا ہوگی۔ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے الیکشن میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ باتوں کا وقت گزرگیا ہے اب کام کا وقت ہے کیونکہ امریکی معیشت بحران کا شکار ہے اوبامہ نے کہا کہ امریکی عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔لیکن مبصرین اومباہ کی تبدیلی کے نعرے کو فرضی نعرہ تصور کررہے ہیں جو لفظی تبدیلی تک محدود رہے گا۔کیونکہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کسی تبدیلی کے کوئی آثار نہیں ہیں اور جب تک یہ تبدیلی محقق نہیں ہوگي اس وقت تک کوئي بھی تبدیلی لفظی ہی ہوگی اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے امریکہ کے تعلقات عالمی براداری سے خراب ہوئے ہیں۔

 

News ID 829860

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha